آج کی خبریںسوات کی خبریں
کوزہ بانڈئی میں چوروں نے ایک ہی رات میں تین گھروں کا صفایا کردیا
سوات ( زما سوات ڈاٹ کام:23نومبر2017ء) سوات کے علاقہ کوزہ بانڈئی میں چوروں نے ایک ہی رات میں تین گھروں کو لوٹ لیا، چورقیمتی سامان،زیورات اور ہزاروں روپے لے کرفرار ہو گئے ، پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئی میں چوروں کا راج قائم ہوگیا ہے اور ایک ہی رات میں چوروں نے تین گھروں کا صفایا کردیا،متاثرہ افراد کے مطابق چوروں نے رات کی تاریکی میں تین گھروں میں چوری کی واردات کی،چور زیورات،قیمتی سامان اور ہزاروں روپے لے کر رفو چکر ہو گئے ہیں،متاثرہ افراد نے پولیس میں رپورٹ درج کرالی ہے اور اپیل کی ہے کہ پولیس مستعدی سے کام لیتے ہوئے چوروں کی گرفتاری یقینی بنائیں اور علاقہ میں اضافی نفری تعینات کر کے رات کے وقت پولیس کے گشت کو لازم قرار دیں۔