آج کی خبریںسوات کی خبریں

کے پی فوڈ اتھارٹی کا بریکوٹ بازار کا معائنہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) کے پی فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی خیبر پختونخواہ ٹیم کا بریکوٹ بازار کا اچانک دورہ، اشیائے خوردونوش کی دکانوں کا معائنہ، ناقص صفائی پر 4 بیکریز کو جرمانہ، معتدد کو وارننگ جاری کردی گئی، فوڈ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مراد علی خان، اور فوڈ افیسر ضلع سوات شہاب نے مشترکہ طور پر بازار کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، ناقص اشیائے خوردونوش کی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مراد علی خان کا مزید کہنا تھا کہ سب ڈویژ ن بریکوٹ کے ساتھ ساتھ سوات کے دیگر تحصیلوں میں بھی ملاوٹی افراد سمیت ناقص صفائی پر کارروائیاں جاری ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button