آج کی خبریںسوات کی خبریں
گاڑی کے خفیہ خانوں سے پانچ ہزار گرام چرس بر آمد
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے خفیہ خانوں سے چرس بر آمد کرلی،پولیس کے مطابق مینگورہ پولیس نے ایس ایچ او انور خان کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش فاروق ولد ایوب خان سکنہ شیخ آباد رجڑ ضلع چارسدہ کو گرفتارکرکے اُس کے موٹر کار نمبر LED-1121کے خفیہ خانوں سے 5339گرام چرس اور ایک عدد پستول بمعہ کارتوس برآمد کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔