آج کی خبریںسوات کی خبریں

گلیشئیر گرنے کی وجہ سے بند ہونے والی شاہراہ ٹریفک کے لئے بحال

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:28مارچ2018)تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب کی ہدایت پر کوز مٹلی لنک روڈ کو ٹریفک کے لئے بحا ل کردیا گیا ۔گلیشئر گرنے کی وجہ سے لنک روڈ بندہوا تھا جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا تھا ۔نائب ناظم اوشو مٹلتان انجینئر سعید کی درخواست پر تحصیل ناظم بحرین نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے فوری طور پر روڈ کو بحال کرنے کے لئے مشینری روانہ کرنے کی ہدایت کی تھی ۔لنک روڈ بحالی پر مکینوں نے تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب کاخصوصی شکریہ ادا کیا ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button