آج کی خبریںسوات کی خبریں
ہائی کورٹ کا فیصلہ آگیا،اسپیشل پولیس فورس کو ریگولر کئے جانے کا امکان
سوات(زما سوات ڈاٹ کام:24اکتوبر2017ء) پشاور ہائی کورٹ نے اسپیشل پولیس فورس کے حق میں فیصلہ سنا دیا،2009 میں بھرتی ہونے والے اہلکاروں کو ریگولر کئے جانے کا امکان۔ذرائع کے مطابق اسپیشل پولیس فورس کے اہلکاروں نے مدت ملازمت ختم ہونے کی وجہ سے نے پشاور ہائی کورٹ میں کیس دائر کیا تھا،اہلکاروں نے اسپیشل پولیس فورس کو ریگولر کرنے کی درخواست کی تھی،منگل کے روز کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے اسپیشل پولیس فورس کو ممکنہ طور پر ریگلور کرنے کے لئے صوبائی حکومت کو احکامات جاری کردئے ہیں تاہم تفصٰلی فیصلہ بعد میں آئے گا،واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق 2009 میں بھرتی ہونے والے اہلکاروں کو ریگولر کیا جا سکتا ہے۔