آج کی خبریںسوات کی خبریں

یومِ یکجہتی کشمیر: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز سوات میں تقریب اور ریلی کا انعقاد

سوات: یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز سوات میں کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی اور حقِ خود ارادیت کی حمایت میں خصوصی تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں طلباء، اساتذہ، انتظامیہ اور معاون عملے نے شرکت کی، جبکہ شرکاء نے کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر صدام ایچ خان نے کہا کہ بھارت کے غاصبانہ قبضے کو مسترد کرتے ہیں اور کشمیری عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کے انسانی حقوق کے تحفظ اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ و دیرپا حل کے لیے عملی اقدامات کرے۔

اس موقع پر ریلی بھی نکالی گئی، جس میں شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور بھارتی ظلم و جبر کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے اور کشمیری عوام کو ان کا جائز حق دلانے میں مؤثر کردار ادا کرے۔

یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ نے کہا کہ کشمیری عوام کی حالتِ زار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اور ایک علمی ادارے کے طور پر ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کی آواز کو بلند کریں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کی حمایت ہمیشہ جاری رہے گی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button