یونیورسٹی آف سوات کے زیراہتمام دو روزہ کلچرایکسپو کا انعقاد
سوات( زما سوات ڈاٹ کام:26اپریل2018)یونیورسٹی آف سوات کے زیراہتمام دوروزہ کلچرایکسپوکاانعقادکیاگیاجس میں مختلف شعبہ جات کے طلباء وطالبات نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیاجبکہ اس میگاایونٹ میں علاقائی ثقافت کواجاگرکرنے کیلئے مقامی طورپرتیارہونے والی مصنوعات اورحجرہ کلچرکوفروغ دینے سمیت فوٹوگرافی اور فوڈزکے سٹالزبھی لگائے گئے۔ایکسپومیں طلباء کے علاوہ طالبات نے بھی دستکاری، روایتی شال ، تخلیقی آرٹ اورفوڈزکے سٹالزلگائے جس میں طالبات کے ساتھ ساتھ خواتین اساتذہ نے بھی بڑی دلچسپی لی اورمقامی ثقافت کے فروغ کیلئے کی جانے والی کوششوں کوسراہا۔ ایکسپوکے موقع پرطلبہ سے خطاب کرتے ہوئے سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدجمال خان نے کہاکہ طلبہ کی ذہنی نشوونماکو مزیدبہتربنانے کیلئے ہم نصابی سرگرمیوں کاانعقادضروری ہے انہوں نے کہاکہ مقامی ثقافت سے نوجوان نسل کوآگاہ کرنے اورانہیں اس سے جڑی رکھنے کیلئے اس قسم کی سرگرمیاں مستقبل میں بھی منعقدکی جائیں گی ۔وائس چانسلرنے مختلف سٹالوں کے معائنہ کے موقع پرمنتظمین کی کوششوں کوسراہااورطلباء وطالبات کی تخلیقی سوچ کی تعریف کی۔ ایکسپومیں مجموعی طورپر50سے زائدسٹالزلگائے گئے تھے اختتامی تقریب کے موقع پروائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدجمال مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پررجسٹرارزاہداللہ ، ڈاکٹرحسن شیر، ڈائریکٹرکوالٹی انہانسمنٹ سیل ناصرشاہین، پرووسٹ ڈاکٹرحضرت بلال، ایکسپوکے آرگنائزرشازیہ ، لالہ رخ اوردیگرفیکلٹی ممبران بھی موجودتھے ۔وائس چانسلرنے ایکسپومیں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلبہ میں شیلڈزاورسرٹیفیکٹس تقسیم کئے۔