آج کی خبریںسوات کی خبریں

‎نیشنل انکم سپورٹ پروگرام کے نام دھوکہ باز گروہ گرفتار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 29 اپریل 2018ء) سوات میں کبل پولیس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام سے نیشنل انکم سپورٹ پروگرام کے جعلی فارم تقسیم کرکے لوگوں کو لوٹنے والے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا، ایس ایچ او کبل مجیب عالم خان کے مطابق ملزمان رحمان علی، سلیم خان اور پائی محمد کبل بازارمیں جعلی فارم تقسیم کرکے لوگوں کو امداد کا جھانسا دے رہے تھے اور ان سے فی فارم 50روپے بٹور رہے تھے، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے فارم اور رقم برآمدکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button