آئندہ انتخابات میں کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے،واجد علی خان
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:19اکتوبر2017ء)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری وسابق وزیر جنگلات واجد علی خان نے سوا ت پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت نے اپنے چار سالہ دور میں سوات کے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا اور عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں ، بجلی گیس اور دیگر محکموں کے ترقیاتی منصوبے اے این پی دور کے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عوام دیکھ چکے ہیں کہ مذہبی جماعتوں پر مشتمل ایم ایم اے اگر اپنے دور میں شریعت کے نفاذ کاا علان کرتے تو مولانا فضل اللہ کو سوات میں تباہی کا موقع نہ ملتا ، انہوں نے کہا کہ اے این پی کے سابق دور میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے وجہ سے اے این پی کا گراف بڑھتا جارہا ہے اور یوتھ مکمل اے این پی کے ساتھ ہے ، اے این پی آئندہ عام انتخابات میں سولو فلائٹ کریگی ، نظریاتی لوگ اپنے ہی پارٹی کے سوا کسی کو ووٹ نہیں دیتی ، اسلئے آئندہ انتخابات میں کسی سے اتحاد نہیں کریں گے ، اپنے دور حکومت میں سوات میں 9ہزار لوگوں کو روزگار فراہم کیا جس میں پولیس سمیت دیگر محکمے شامل ہیں جبکہ یونیورسٹی کا قیام دارالقضاء سمیت سوئی گیس اور بجلی کے مد میں اربوں روپے کے کام کئے جبکہ روڈ کی مد میں بھی بے تحاشہ کام کئے۔