آج کی خبریںسوات کی خبریں

آئین کے مطابق فیصلوں کی تائید کرتا ہوں، سیکرٹری انفارمیشن ارشد خان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  سوات کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے معمول کے مطابق سرگرمیاں جاری رہیگی۔ پریس کلب کے آئین کے مطابق فیصلوں کی تائید کرتا ہوں ، سیکرٹری انفارمیشن ارشد خان، سوات پریس کلب کی نمائندہ وفد صدر شیرین زادہ، جنرل سیکرٹری نیاز احمد خان ، گورننگ باڈی ممبر فضل رحیم خان اور یونین کے نائب صدر شفیع اللہ نے سیکرٹری انفارمیشن ارشد خان سے بریکوٹ میں ملاقات کی ملاقات میں سوات کے صحافیوں کو درپیش مسائل پر بحث کی گئی اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن خیبرپختونخواہ ارشد خان نے کہا کہ سوات کے صحافیوں کی کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ آئینی طریقے سے منتخب ہونے والا صدر سب کو قابل قبول ہے، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پریس کلب کے منتخب کابینہ کے ساتھ ہر قسم تعاون کریگی صحافیوں کے جائز مطالبات کو ہر سطح پر حل کر نے کی کوشش کی جائیگی انہوں نے کہا کہ صحافی برادری اتحاد ، اتفاق کا مظاہرہ کریں اور عدم برداشت سے گریز کیا جائے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button