آج کی خبریںسوات کی خبریں
پاک آرمی کی جانب سے مانکیال اور بیش بنڑ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 13 مئی 2018ء) جی اوسی آرمی ڈویژن کی ہدایت پر سوات کے علاقہ مانکیا ل اور بیش بنڑ میں پاک آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مرد اور خواتین ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ جس میں 6 مرد اور2 خواتین ڈاکٹرز کے علاوہ 5 آرمی ڈاکٹرز نے 1650 مریضوں کا معائنہ کیا اور مریضوں میں مفت ادویات تقسیم کیں۔پاک ٓرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ مانکیال میں موجود مریض بچوں میں کھلونے ، ٹوتھ پیسٹ اور کتابیں بھی تقسیم کیں۔