آج کی خبریںقومی خبریں

آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پردرخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سابق صدر آصف علی زرداری نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز میں اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے طبی بنیادوں پردرخواست ضمانت دائرکردی جس میں نیب اوراحتساب عدالت نمبردوکوفریق بنایا گیا ہے۔
آصف علی زرداری نے موقف اختیار کیا ہے کہ مجھے دل کی بیماری لاحق ہے اور تین اسٹنٹ بھی ڈالے جاچکے ہیں، شوگر کا مرض ہے اور شوگر لیول کنٹرول کرنے کے لیے مستقل علاج کی ضرورت ہے۔

آصف زرداری نے میڈیکل رپورٹس درخواست کے ساتھ منسلک کرکے استدعا کی کہ انہیں متعدد بیماریاں لاحق ہیں، لہذا علاج کے لیے ضمانت منظور کی جائے۔
فریال تالپور نے درخواست ضمانت میں کہا کہ اسپیشل بچی کی والدہ ہوں، اس کی دیکھ بھال کے لیے ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت منظور کی جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے دو رکنی اسپیشل بینچ تشکیل دے دیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button