آل گورنمنٹ گرینڈ الائنس کا اساتذہ پر تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) آل گورنمنٹ گرینڈ الائنس کے طرف سے اساتذہ کرام پر کئے گئے تشدد اور آنسو گیس کے استعمال پر احتجاجی مظاہرہ، حکومت اور محکمہ پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اگیگا کے چیئرمین ہمایون محبوب، آخترحسین، حافظ محمدعلی، علی رحمان اور دیگر نے کہا کہ پرامن اساتذہ پر لاٹھی چارج اور انسو گیس کی شیلنگ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہیں، اساتذہ کرام تو روحانی والدین ہوتے ہیں جو آپ کو الف اور با سے لیکر ی تک پڑھاتے ہیں اور تربیت کرتے ہیں ان پر تشدد کرنا زیادتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم بھی ایک محکمہ ہیں ہمیں بھی مسائل کا سامنا ہوتا ہے،احتجاج ہر ایک شہری کا قانونی حق ہے حکومت یا سیاسی لوگ کر سکتے ہیں تو اساتذہ کیوں نہیں کرسکتے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پر امن مظاہرین پر لاٹھی چارج کا حکم دینے والے سمیت اس میں شریک پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائیں اور اگر ایسا نہ ہوا تو صوبہ بھر کے سکولوں کو تالے لگا کر بند کردیں گے۔