آڈٹ اینڈ اکاونٹس ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج بدستور جاری
سوات (زما سوات ڈاٹ کام)آڈٹ اینڈ اکاونٹس ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج بدستور جاری ہے،پیر کے روزپاکستان اڈیٹرز ایسوسی ایشن سوات کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میں ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس کے فیڈرل ملازمین نے شرکت کی اورہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ایک گھنٹہ کیلئے مکمل ہڑتال کی اس موقع پر ہڑتالی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے ضلعی صدریوسف خان، جنرل سیکرٹری محمد اسحاق،فنانس سیکرٹری محمد فواد اور دیگر نے کہاکہ ایف بی آر اور دیگر مختلف وفاقی ملازمین کی طرح آڈٹ اینڈ اکاونٹس ملازمین کے مراعات اور تنخواہوں میں بھی اضافہ کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں انہوں نے کہا کہ ملازمین کے مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے سے اُن میں احساس محرومی بڑھ رہی ہے لہذاوفاقی حکومت آڈٹ اینڈ اکاونٹس ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کرکے اُن میں پائی جانے والی احساس محرومی کا خاتمہ کریں انہوں نے کہا کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں مرکزی اور صوبائی قائدین کی ہدایت پر بھر پور احتجاج کریں گے۔