آج کی خبریںسوات کی خبریں
ابوہا، باپ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے ابوہا میں باپ کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ غالیگے پولیس کے مطابق علاقہ ابوہا میں منگل کے روز ملزم عزت نواب نے اپنے والد علی داد کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا تھا۔
پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرتے ہی ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے شروع کردئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز علاقہ شموزئی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے جبکہ جمعرات کے روز ملزم کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔