آج کی خبریںسوات کی خبریں

اتروڑ میں دو فریقین میں تصادم، ایک جاں بحق دو زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) اتروڑ میں پرانی عداوت پر دو فریقین کے مابین لڑائی کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ سوات کی وادی اتروڑ کے علاقہ گال میں پرانی عداوت پر دو خاندان کے مابین لڑائی کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان عبدالرحمان ولد عبدالستار جاں بحق جبکہ شیرمحمد ولد تالی زر، محمد کریم ولد عبدالکریم اور سیف الملوک ولد عمر صاحب زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے سول اسپتال کالام منتقل کردیا گیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button