آج کی خبریںقومی خبریں

احسن اقبال کی گرفتاری کے 20 دن بعد تحقیقات شروع

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ نواز کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال کو گرفتار کرکے 20 دن حراست میں رکھنے کے بعد اثاثوں کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اس سے قبل نیب نے تمام بنکوں سے ان کے اور اہل خانہ کے اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کا بیان جاری کیا تھا۔  نیب رپورٹ کے مطابق نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں احسن اقبال کے اثاثوں کی مالیت جانچنے کیلئے تمام بینکوں کو خطوط بھیج دیئے گئے ہیں۔ سینئر لیگی رہنما کے خاندان کے بینک اکاؤنٹس کا بھی سراغ لگایا جائے گا۔

 

نیب راولپنڈی کی تفتشیی ٹیم نے لاہور، نارووال اور اسلام آباد سمیت نو اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی خطوط لکھ کر احسن اقبال کی جائیدادوں کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ کچھ تفصیلات موصول بھی ہوگئیں۔ متعلقہ حکام سے مزید ریکارڈ ملنے پرگواہان کوطلب کیا جائے گا۔  رپورٹ کے مطابق احسن اقبال نے اسپورٹس سٹی منصبوے کی لاگت غیرقانونی طور پر 732 ملین سے بڑھا کر 2500 ملین تک پہنچائی اور اس مبینہ گھپلے سے قومی خزانے کو بڑا نقصان پہنچا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button