آج کی خبریںسوات کی خبریں
اخون کلے میں دریائے سوات سے نوجوان کی لاش بر آمد
سوات(زما سوات ڈاٹ کام )اخون کلے کے مقام پر حکیم خان ولد اکبر خان سکنہ کانجو کی جسد خاکی دریائے سوات سے نکال لی گئی،ریسکیو 1122 کے ذرائع کے مطابق مزکورہ شخص حالیہ سیلابی ریلیوں کے دوران دریائے سوات میں ڈوب گیا تھا۔سوات کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو غوطہ خور ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ریسکیو غوطہ خور جوان مزکورہ شخص کے ڈوبنے کے بعد سرچ اپریشن کرنے میں مصروف تھے جن کی جسد خاکی اج دریائے سوات سے برآمد کر لی گئی اور لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔