آج کی خبریںسوات کی خبریں
اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ کا لائیو سٹاک ٹیم کے ہمراہ بریکوٹ بازار میں اشیائے خوردونوش کی دکانوں کا مشترکہ معائنہ
ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ سید محمد ثاقب نے محکمہ لائیو اسٹاک کے ٹیم کے اشتراک سے تحصیل بریکوٹ میں اشیائے خوردونوش کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ اس معائنے کا مقصد معیاری خوراک کی دستیابی کو یقینی بنانا اور عوام کو مضر صحت اشیاء سے محفوظ رکھنا تھا۔
– متعدد دکان مالکان کے خلاف مختلف خلاف ورزیوں کی بنیاد پر کارروائی کی گئی اور جرمانے عائد کئے گئے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ نے دکانداروں کو سخت ہدایات جاری کیں کہ وہ خوراک کے معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید برآں، عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ معیاری خوراک کی دستیابی میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طور پر انتظامیہ کو مطلع کریں۔