آج کی خبریںسوات کی خبریں
اسلامپور: گھریلو تنازع پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق، ملزم فرار
اسلامپور کے علاقے میں گھریلو تنازع کے باعث پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق، حمید اقبال، جو انٹرمیڈیٹ ہیڈ کانسٹیبل (IHC) تھانہ مینگورہ میں تعینات تھے اور آج چھٹی پر تھے، نے تنازع کے دوران فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں امجد ولد رسول خان موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ دولت خان ولد کمین شدید زخمی ہوئے۔ زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے،