آج کی خبریںسوات کی خبریں

الخدمت فاؤنڈیشن نے دس یتیم بچیوں کی شادی کے لئے جہیز کا سامان فراہم کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)الخدمت فاؤنڈیشن سوات نے سوات سے تعلق رکھنے والے دس یتم بچیوں کے شادی کیلئے جہیز کا سامان فراہم کردیا۔اس موقع پرالخدمت فاؤنڈیشن سوات کے ضلعی صدر محمد زادہ نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن اپنی دیگر سماجی و معاشی خدمات کے ساتھ ساتھ یہ فریضہ بھی کئی سالوں سے بخوبی سرانجام دے رہا ہے اور غریب و مستحق والدین کو جہیز کا سامان فراہم کر کے ان کا بوجھ بانٹنے کی کوشش کر رہا ہے- جہیز پیکج میں دلہا و دلہن کے کپڑے، برتن، کچن میں استعمال ہونے کی اشیا، بسترودیگر اشیاء شامل ہیں،جن خاندانوں کو جہیزپیکج فراہم کئے گئے ہیں دعا ہے کہ اللہ تعالی ان بچیوں کے نصیب اچھے فرمائے اور وہ ایک کامیاب زندگی کے ساتھ ایک نیاسفر شروع کر سکیں – الخدمت فاؤنڈیشن بلاتفریق یتیموں و بے سہارہ لوگوں کی مدد کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور انشاء اللہ لوگوں کی مدد کیلئے ہمیشہ کوشا ں رہیں گے -ان کا مزید کہنا تھاکہ الخدمت فاونڈیشن مستحق بچیوں کی شادی میں معاونت سمیت صاف پانی کی فراہمی، یتیم بچوں کی کفالت، تعلیم وتربیت، قدرتی آفات میں متاثرین کی مد د و بحالی اور مستحقین کو علاج ومعالجہ کی سہولتیں فراہم کرنے کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ ان مخیرحضرات کو خراج تحسین پیش کرنا بھی انتہائی ضروری ہے جو انسانیت کی خدمت میں بڑھ چڑھ کرہمارے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمیدالحق،نائب امیر جماعت اسلامی سوات اختر علی خان،اسسٹنٹ کمشنر تحصیل بابوزئی عامر نے اور نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button