الخدمت فاؤنڈیشن نے 15ہزار سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کردیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سوات نے اب تک سوات میں مقامی سطح پر مخیرات حضرات کی تعاون سے سوات بھرمیں غریب،مستحقین اور سفید پوش طبقوں کے 15000سے زائد خاندانوں میں 5کرو ڑ روپے سے زائد کی لاگت سے مختلف راشن تقسیم کئے 1600سے زائدمسجدوں میں جراثیم کش اسپرے کیا۔ صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سوات آفتاب احمد خان نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن سوات نے اب تک سوات بھر کے مختلف علاقوں میں 5کروڑ روپے کی لاگت سے 15000ہزارغریب،مستحقین اور سفید پوش خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔اس کے علاوہ الخد مت فاؤنڈیشن سوات کے سینگڑوں رضاروں نے 30ہزار سرجیکل ماسک، 21000 سینیٹائزرز تقسیم کئے اورچرچ،پریس کلب اور سرکاری دفاتر سمیت1600سے زائدمسجدوں میں جراثیم کش اسپرے کیا۔۔انہوں نے کہاکہ سوات اور خصوصاً مینگورہ شہر میں اب بھی ہزاروں مستحق لوگ موجود ہے جو ہر قسم کی امداد کی مستحق ہے۔اُن لوگوں کی گھروں تک راشن پہنچانے کیلئے ہم مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہے کہ مخیرحضرات دل کھول کر ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ ماہ ِرمضان کے اس بابرکت مہینے میں ہماری مدد اُن لاچار،مزدور،مجبور،مستحق اور سفید پوش لوگوں کے گھروں تک پہنچ جائے اور ہر غریب اور مستحق ہماری مدد سے مستفید ہوسکے۔