آج کی خبریںسوات کی خبریں

امانکوٹ میں دو افراد کا قتل،ملزمان کے حوالے سے رحیم آباد پولیس کا معلومات دینے سے انکار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)رحیم آباد پولیس نے اپنی کارکردگی چھپانے اور ملزمان کا نام ظاہر نہ کرنے کے لئے معلومات دینے سے انکار کردیا۔ گزشتہ روز رحیم آباد پولیس اسٹیشن کی حدود امانکوٹ میں دن دیہاڑے شموزئی کے دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیاتھا،واقعے کے بعد جب پولیس کے تفتیشی عمل اور نامزد ملزمان کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تو پولیس نے معلومات دینے سے صاف انکار کردیا اور یہ بھی کہا کہ ملزمان تو نامزد ہو چکے ہیں تاہم ابھی تک گرفت سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ دن دیہاڑے دو افراد کو قتل کرنے والے ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے ہیں جبکہ جاں بحق افراد کے لواحقین نے ملزمان کو نامزد کرکے ان پر دعوے داری بھی کر رکھی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button