آج کی خبریںقومی خبریں

امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا نہیں کررہے: وزیر خارجہ

اسلام آباد(ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناہےکہ ہم امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا نہیں کررہے بلکہ کشید گی میں خاتمےکی کوششیں کر رہےہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیوگوٹیریس، صدر اور سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقاتیں کیں جن میں مشرق وسطیٰ اور مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بھارتی خلاف ورزیاں تشویشناک ہیں، عالمی برادری کشمیریوں کو بھارتی جبر سے نجات دلانے کے لیے کردار ادا کرے۔ انہوں نے کا کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے، سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کی گئی، وادی کی صورتحال بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے، کئی ملکوں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے اورکئی ملک دوطرفہ بات چیت پر زور دے رہےہیں، دوطرفہ مذاکرات کے لیے پاکستان مخلص ہے، بھارت پیچھے ہٹ رہاہے۔  مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا نہیں کررہے، ہم کشید گی میں خاتمےکی کوششیں کررہے ہیں، پاکستان مشرق وسطیٰ کے بحران میں فریق نہیں بنےگا،ہم تنازع کا نہیں، امن کا حصہ بنناچاہتے ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button