آج کی خبریںسوات کی خبریں

امیر جماعت اسلامی سیراج الحق سوات کا 2 روزہ دورہ کریں گے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)امیر جماعت اسلامی پاکستان ضلع سوات کا 2روزہ دور ہ کریں گے۔ جماعت اسلامی ضلع سوات کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق صاحب26 تا 27جولائی کو ضلع سوات کا دورہ کریں گے۔اس موقع پروہ مینگورہ میں امیر جماعت اسلامی ضلع سوات کے جانب سے استقبالیہ میں شرکت اور المرکزالاسلامی سنگوٹہ میں ارکان وکارکنان سے خطاب کریں گے۔بعد ازاں وہ جماعت اسلامی ضلع سوات کے ضلعی شوریٰ اور مختلف ذمہ داران سے ملاقات کریں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button