آج کی خبریںسوات کی خبریں

انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان،جہانزیب کالج کی پہلی پوزیشن

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )سوات بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، بورڈ کے کنٹرولر عمر حسین خان نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انٹرمیڈیٹ2019 کے سالانہ امتحان میں پارٹ ون کے میڈیکل گروپ میں کل 13749طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 8773کامیاب ہوئے اور نتیجہ 64% رہا، پارٹ ون کے انجینئرنگ گروپ میں کل 2096طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 1154کامیاب ہوئے اور نتیجہ 55% رہا، پارٹ ون کے کمپیوٹر سائنس گروپ میں کل 828طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 378کامیاب ہوئے اور نتیجہ 46% رہا، آرٹس گروپ میں کل 10150طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 6335کامیاب ہوئے اور نتیجہ 62% رہاجبکہ میڈیکل ٹیکنالوجی گروپ میں کل 02طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 02کامیاب ہوئے اور نتیجہ% 100فیصد رہا،اس طرح پارٹ ون میں کل 26825طلبا ء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 16642کامیا ب ہوئے اور نتیجہ62% رہا،اسی طرح پارٹ سیکنڈ کے میڈیکل گروپ میں کل 12152طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 10714کامیا ب ہوئے اور نتیجہ 88%رہا، پارٹ سیکنڈ کے انجینئرنگ گروپ میں 2631طلبا ء و طالبات امتحان میں شامل ہوئے جس میں 2246اُمیدوار کامیاب ہوئے اور نتیجہ 85% رہا، کمپیوٹر سائنس گروپ میں 641 طلباء وطالبات نے حصہ لیا جس میں 475کامیاب ہوئے اور نتیجہ 74% رہا۔جبکہ پارٹ سیکنڈ کے آرٹس گروپ میں 8700طلباء و طالبات امتحان میں شریک ہوئے جس میں 6741 کامیاب ہوئے اور نتیجہ 77% رہا،میڈیکل ٹیکنالوجی گروپ میں 34 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 15 کامیاب ہوئے اور نتیجہ% 44فیصد رہا، اس طرح پارٹ سیکنڈ میں مجموعی طور پر20791 طلباء و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا جس میں 24158طلباء و طالبات کامیاب ہوئے اور نتیجہ 84% رہا،مجموعی طور پر 2019 کے اس سالانہ رزلٹ کے مطابق ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سیدو شریف سوات سے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں شامل ہونے والے طلباء و طالبات میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج کے طالبعلم اعزاز رشید رول نمبر44790 نے1021 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔،جبکہ سوات پبلک سکول اینڈ کالج مینگورہ سوات کے طالبہ مس ماہ نور رول نمبر 35181 اور گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ کے طالبعلم شہاب خان رول نمبر 45035 نے 1019نمبر لیکر بالترتیب دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ سوات پبلک سکول اینڈ کالج کی طالبات نور خالد رول نمبر 35223 اور ملیحہ خان رول نمبر 35203 اور ٹیپو ماڈل سکول اینڈ کالج کی طالبات فاطمہ حسین رول نمبر 45460 اور زرمینہ اکرام رول نمبر 45462 نے 1014 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری میڈیکل گروپ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج کے طالبعلم اعزاز رشید رول نمبر44790 نے1021 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ سوات پبلک سکول اینڈ کالج مینگورہ سوات کے طالبہ مس ماہ نور رول نمبر 35181 اور گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ سوات کے طالبعلم شہاب خان رول نمبر 45035 نے 1019نمبر لیکر بالترتیب دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ سوات پبلک سکول اینڈ کالج کی طالبات نور خالد رول نمبر 35223 اور ملیحہ خان رول نمبر 35203 اور ٹیپو ماڈل سکول اینڈ کالج کی طالبات فاطمہ حسین رول نمبر 45460 اور زرمینہ اکرام رول نمبر 45462 نے1014 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی، پری انجینئرنگ گروپ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج کے طالبعلم سید سلمان شاہ رول نمبر55200 نے 1000 نمبرلیکرپہلی جبکہ اقرا ء اکیڈمی سیدو شریف سوات کی طالبہ اُم ایمن رول نمبر 40081نے 973نمبر لے کر دوسری اور گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ سوات کے طالبعلم سید اظہر الدین رول نمبر55340نے966نمبر لے کرتیسری پوزیشن حاصل کی،کمپیوٹر سائنس گروپ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج کے طالبعلم اسد خان رول نمبر60013نے925 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ناوگئی بونیر کی طالبہ سلمیٰ غنی رول نمبر 40549نے 921نمبر لیکر دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول فتح پور کی طالبہ ریشم بی بی رول نمبر 40544نے 919نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرٹس گروپ میں ضلع سوات کے پرائیویٹ طالبعلم محمد شوکت رول نمبر 99416نے 899نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ گورنمنٹ گرلز ہا ئیر سیکنڈری سکول کی طالبہ مریم رول نمبر 42106نے 885نمبر لیکر دوسری جبکہ ضلع سوات کے پرائیویٹ طالبعلم ریاض احمد بٹ رول نمبر 98921نے 882نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button