انگلینڈ کا بزنس مین بائی روڈ اپنی گاڑی میں سوات پہنچ گیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے حسین مناظر کو دیکھنے کے لئے انگلینڈ کا بزنس مین اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بائی روڈ سوات پہنچ گیا۔انگلینڈ کا وفد بائی روڈ دس دنوں میں سوات پہنچا۔انگلینڈ کے بزنس مین انور علی نے بتایا کہ دس روز کی مسافت سے دورہ مکمل کیا،سوات کی محبت ہمیں یہاں کھینچ لائی،
انور علی کا کہنا ہے کہ وہاں پر سوات کی خوبصورتی دیکھ کر میں نے یہ عہد کیا کہ سوات جاؤنگا اور وہ بھی بزریعہ روڈ تاکہ مختلف ممالک کو دیکھ لو اور آج مجھے پورے دس روز لگے یہاں پر پہنچنے میں اور سوات کی خوبصورتی اور یہاں پر مثالی امن کو دیکھنے پر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر ایک ہفتہ گزار کر یہاں کے خوبصورت مقامات کالام، بحرین، ملم جبہ، مرغزار اور دیگر علاقوں کو دیکھیں گے انہوں نے پوری دنیا کے سیاحوں کو سوات آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سوات میں مکمل امن قائم ہے اور وہ یہاں پر آکر دلفریب نظاروں سے لطف اندوز ہو سکیں۔