آج کی خبریںسوات کی خبریں

آکسیجن سلنڈر مانگنے پر اسپتال ملازم کی بدتمیزی، عزیز اللہ گران کا نوٹس، ملازم کو معطل کردیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے نائب قاصد کو معطل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق سیدو شریف اسپتال میں مریض کے لئے آکسیجن سلنڈر مانگنے پر ملازم کی جانب سے لوگوں کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کہتا نظر آتا ہے کہ وہ کسی سے بھی نہیں ڈرتا جو کرنا ہے کرلو۔ واقعے کے بعد ایم پی اے عزیز اللہ گران نے ایم ایس سیدو اسپتال سے ملاقات کی اور بدتمیزی کرنے والے ملازم کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا، جس کے بعد ایم ایس سیدو شریف ہسپتال نے ملازم کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button