آج کی خبریںخیبر پختونخواہ

اپنے دور حکومت میں 3907 ملین روپے سڑکوں کے لئے منظور کئے، محمود خان

زما سوات ( ویب ڈیسک ) سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین محمودخان نے کہاہے کہ اپنے دورِ حکومت میں سوات کی ترقی کے لئے 3907ملین روپے کی لاگت سے 59کلومیٹر طویل سڑکوں کا جال بچھانے کی منظوری دی تھی جبکہ صرف1300ملین روپے کی لاگت سے رابطہ پلوں کے منصوبے منظور کرکے ان پر کام کا آغاز بھی کیا گیا تھا۔ تاہم آج بعض سیاسی مداری ہمارے منصوبوں پر ہی سیاسی دکان چمکانے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ محمودخان نے کہاکہ ان منصوبوں میں 425ملین روپے کی لاگت سے کبل سے کالا کلے روڈ،490ملین روپے کی لاگت سے بیش بنڑسے بیلہ گٹ روڈ،769ملین روپے کی لاگت سے منگلورسے کس شنگرئی روڈ،293ملین روپے کی لاگت سے سیلاب سے متاثرہ راحت کوٹ سے گبین جبہ روڈ، 641ملین روپے کی لاگت سے سیلاب سے متاثرہ شاہین آباد سے گبرال روڈ،358ملین روپے کی لاگت سے سیلاب سے متاثرہ کالام سے بتنڈر روڈ ،534ملین روپے کی لاگت سے سیلاب متاثرہ کالام سے اتروڑروڈ اور394ملین روپے کی لاگت سے سیلاب متاثرہ آریانئی روڈ شامل ہیں جبکہ 244ملین روپے کی لاگت سے آئین رابطہ پل،169ملین روپے کی لاگت سے دارولئی رابطہ پل،326ملین روپے کی لاگت سے بڈئی سیرئی رابطہ پل،310ملین روپے کی لاگت سے شینکو،بشیگرام،لائیکوٹ،بڈئی کمر رابطہ پل اور 250ملین روپے کی لاگت سے تنازگارہ رابطہ پل کی تعمیر شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے دور میں ہی ان منصوبوں پر کام شروع کیا گیا تھا اور اب ان میں سے بعض منصوبوں پر 40سے 50فیصد تک کام بھی مکمل ہوچکا ہے لیکن اس کے باوجود بھی سیاسی مداری ان منصوبوں کا سہرا اپنے سر پر سجانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سوات میرا گھر ہے اور میں نے بحیثیت وزیر اعلیٰ سوات کے لئے جو کام کیا ہے وہ میرا فرض تھا۔ تاہم کسی کو ان منصوبوں پر اپنی سیاست چمکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ سوات میں ہم نے اپنے دورمیں ترقی کا جال بچھایا اور آئندہ بھی اگر موقع ملاتو ہم ترقی کے اس سفرکو مزید دوام دیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button