آج کی خبریںسوات کی خبریں

اپوزیشن فوج کو بغاوت کے لئے اُکسا رہی ہے، عمران خان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ سوات اور خیبرپختونخواہ کی تقدیر بدلنے والی ہیں، ریاست مدینہ کی جانب پہلا قدم خیبرپختونخوا اور سوات سے لیا گیا ہے، محمود خان اور سوات کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ سوات کے گراسی گراونڈ میں صحت انصاف پلس کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سوات ایکسپریس وے کی وجہ سے سوات کی تقدیر بدلنے والی ہے ، صحت انصاف کارڈ پروگروام ریاست مدینہ کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس کا باقاعدہ آغاز خیبر پختونخوا اور سوات سے ہوگیا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ انہیں این آر او ملے لیکن میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ عمران خان کسی بھی صورت این آر او نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ فوج حکومت کے خلاف بغاوت کریں اور آرمی چیف و آئی ایس آئی چیف تبدیل ہو، لیکن ہم ایسا ہر گز نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی چوریاں بچانے کےلئے نکلی ہے لیکن ان چوروں اور لٹیروں کو کسی بھی حال میں نہیں چھوڑیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button