اگر آپ وی آئی پی ہے تو کالام جا سکتےہیں،ورنہ جانے کی زحمت نا کریں
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے سیاحتی مقام کالام میں عام لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد جبکہ وی آئی پی حضرات اور سرکاری افسران کے رشتہ داروں کے کالام میں موج مستیاں جاری۔ کالام کے مقامی ذرائع کے مطابق اگر آپ وی اآئی پی سیاح ہے یا کسی وی آئی پی کیساتھ آپ کا تعلق ہے تو اپ بلا شبہ کالام جاسکتے ہیں اگر ان میں سے اپ کوئی نہیں ہے تو اپ کالام جانے کی زحمت نہ کریں ، یا تو اپ کو راستہ سے واپس کرینگے یا کالام میں جس ہوٹل میں اپ ٹھہرئیں گے اس کو سیل کرکے اپ کو بند کردیا جائیگا، چاہے پھر اپ زندہ رہے یا مر جائیں ، انتظامیہ کو اس سے کوئی سروکار نہیں ہے۔
سوات کے سرکاری انتظامیہ نے سیاحوں کیلئے مبینہ طور پر نئے ایس او پیز بنادیئے ہیں جس کے مطابق اگر اپ کسی بڑے سرکاری افیسر کو جانتے ہیں، کسی ایم این اے ، ایم پی اے ، ڈی سی ، اے سی تحصیلدار کو جانتے ہیں یا اس میں سے کسی کے فیملی ممبر ہو تو پھر اپ کالام پہنچ سکتے ہیں وہاں پر اپ کو ہوٹل بھی ملے گا لیکن اگر ان میں سے اپ کسی کو جانتے نہیں ہو اور نہ کسی کے رشتہ دار تو پھر اپ کالام نہیں جاسکتے ، اگر خدانخواستہ اپ کالام پہنچ بھی گئے تو پھر ہوٹل میں نہیں ٹھہر سکوں گے اور اگر ہوٹل مل گیا تورات کے وقت ہوٹل سیل ہو جائیگا پھر اپ کی قسمت ہے کہ اپ زندہ رہوگے یا نہیں۔
سوات کے ہوٹل برادری نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو کالام مکمل طور پر بند کردیں ، یا سفارشی ، وی ائی پی ، سرکاری افیسرز کی من مانیاں ختم کردیں ۔اگر ایسا نہ ہوا تو پھر دمادم مست قلندر ہوگا