ایس او پیز کی خلاف ورزی ،شادی ہال سیل، پچاس ہزار جرمانہ
سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے، ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے پر شادی ہال کو سیل کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بابوزئی شوزب عباس نے کاروائی کرتے ہوئے شادی ہال میں ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے پر ہال کو سیل کر دیا۔ ہال سیل کرنے کے علاوہ شادی ہال کے انتظامیہ کو پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اہلکار مختلف بازاروں اور شادی ہالز وغیرہ کا باقاعدہ معائنہ کر رہے ہیں۔ آگاہی کے ساتھ ساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں کل دن بھر مختلف بازاروں اور شادی ہال کے دورے کئے گئے۔ ایس او پیز درآمد نہ کرنے اور مقرر کردہ تعداد سے زائد افراد کو شادی ہال میں جمع کرنے پر بائی پاس روڈ پر واقع ایک شادی ہال کو سیل کر دیا گیا اور پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بابوزئی شوزب عباس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر جاری ہے اور ایسے میں عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ صحت کے ساتھ ساتھ معیشت کا پہیہ بھی چلتا رہے۔۔