آج کی خبریںقومی خبریں

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان سے کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کو سزا دلوانے کا مطالبہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کو نیا سوالنامہ موصول ہوا ہے جو کہ 150 سوالات پر مشتمل ہے۔ سوال نامہ پاکستان کی جانب سے 3 دشمبر کو جمع کرائی گئی رپورٹ کے جواب میں بھیجا گیا ہے۔ پاکستان کو 8جنوری تک سوالات کے جواب جمع کرانا ہوں گے۔

ایف اے ٹی ایف کے سوال نامے میں مدارس سے متعلق کیے گئے قانونی اقدامات کی تفصیلات پوچھی گئی ہیں جب کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف درج مقدمات کی نقول مانگی گئی ہیں، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد کو سزا دلوانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button