ایلیٹ اور ایف آر پی کے اہلکاروں کی قیام امن کے لئے قربانیاں قابل ستائش ہیں،ڈی آئی جی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔25جولائی2017ء)ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان نے کہاہے کہ محکمہ پولیس کی ایلیٹ اور ایف آرپی یونٹ نے ہر مشکل وقت میں عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لئے خدمات انجام دی ہیں ،آفیسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کبل پولیس لائن سوات میں ایلیٹ فورس اور ایف آر پی فورس کے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی پی او سوات محمد اعجاز خان ،ایس پی ایف آر پی امتیاز خان ،ایس پی انوسٹی گیشن آصف گوہر ،ایس پی اپر سوات مشتاق احمد بھی موجود تھے ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان نے کہاکہ آئی جی خیبر پختونخوصلاح الدین محسود پولیس فورس کے مسائل حل کرنے میں دلچپسی لے رہے ہیں اور آج کا دربار اس کی ایک کڑی ہے انہوں نے کہاکہ ڈی آئی جی ملاکنڈڈویژن اور ڈی پی او سوات کے دفاتر کے دروازے ان کے لئے کھلے ہیں اور جب بھی انہیں کوئی مسئلہ درپیش آتا ہے تو وہ ان کے دفاتر میں آسکتے ہیں ا نہوں نے کہاکہ ریگولرفورس کی طرح ایلیٹ اور ایف آر پی کے اہلکاروں کی قیام امن کے لئے قربانیاں قابل ستائش ہیں تاہم انہوں نے انہیں ہدایت کی کہ وہ بدوران ڈیوٹی اچھے اخلاق کا مظاہرہ کریں اور ملک وقوم کی حفاظت کے لئے جانفشانی کے ساتھ خدمات انجام دیں ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن نے کہاکہ ایلیٹ اور ایف آر پی کے اہلکاروں کے چھوٹے موٹے مسائل حل کئے جائیں گے اوردیگر مسائل کے حوالے سے اعلیٰ حکام سے سفارش کی جائے گی ۔