آج کی خبریںسوات کی خبریں
ایم پی اے فضل حکیم کا سیدو شریف اور شاہین آباد کا دورہ
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:07مارچ2018) چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم نے مینگورہ کے نواحی علاقوں سیدو شریف اور شاہین آباد کا دورہ کیا جہاں مقامی لوگوں نے ایم پی اے فضل حکیم کو علاقائی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے مسائل کے ڈھیر لگا دئیے سید وشریف جل کے قریب انہوں نے واقع قبرستان کا دورہ کیا اور لوگوں کے مسائل سنے جبکہ ایم پی اے فضل حکیم نے شاہین آباد کا بھی دورہ کیا جہاں لوگوں نے ان کے سامنے اپنے مسائل بیان کئے انہوں نے حفاظتی پشتوں کی تعمیر ، سڑک کی تعمیر اور نالیوں کے حوالے سے ایم پی اے کو آگاہ کیا اور بجلی کے ٹرانس فارمر کا بھی مطالبہ کیا جس پر فضل حکیم نے ان کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل جلد حل ہو جائیں گے جس پر عوام نے ان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر نائب ناظم انعام اللہ اور ڈاکٹر خالد محمود بھی موجود تھے ۔