ایپکا سوات نے آڈٹ اینڈ اکاونٹس ملازمین کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کردیا
سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ایپکاسوات نے آڈٹ اینڈ اکاونٹس ملازمین کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دیگر وفاقی محکموں کی طرح آڈٹ اینڈ اکاونٹس ملازمین کے مطالبات تسلیم کرکے اُن میں پائی جانے والی احساس محرومی کا خاتمہ کریں۔ اس سلسلے میں ایپکا کے ضلعی صدر علی رحمان، سینئر نائب صدر برکت علی نے دیگر عہدیداروں میاں فضل حمید،یامین خان،نو رلاسلام،سلیمان اور طفیل کے ہمراہ ڈی اے او سیدو شریف کے دفتر کا دورہ کیا اور ہڑتالی ملازمین کیساتھ ملاقات کی ۔
انہوں نے پاکستان آڈیٹرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر یوسف خان اور جنرل سیکرٹری محمد اسحاق کو ایپکا سوات کے طرف سے مکمل تعاون کایقین دلاتے ہوئے کہا کہ کلرکس برادری آڈٹ اینڈ اکاونٹس ملازمین کے جائز مطالبات کی بھر پور حمایت کرتی ہے اور اس سلسلے میں اُن کے شانہ بشانہ رہیں گے ایپکا کے صدر علی رحمان نے ملازمین کے اتحاد و اتفاق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین ملک و قوم کے خدمت گار ہیں جو اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا کررہے ہیں انہوں نے آڈٹ اینڈ اکاونٹس ملازمین کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے فیڈرل ملازمین کے جائز مطالبات حل کرنے کا مطالبہ کیا۔