ایکسائز انٹیلی جنس بیورو کی بڑی کارروائی،37کلو گرام چرس برآمد، چار ملزمان گرفتار
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) ایکسائز اینٹیلی جنس بیورو اور تھانہ سوات ملاکنڈ ریجن کی بڑی کاروائی، 37200 گرام (37.2 کلو گرام) چرس برآمد ، 4 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج ،تین ملزمان کو منشیات بوریوں میں چھپا کر پارڑئ دم روڈ پر پیدل سمگلنگ کی کوشش کر رہے تھے جسے ناکام بنا دیا گیا۔
ماجد خان پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹلی جنس بیورو کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ بھاری مقدار میں منشیات سوات سمگل کی جارہی ہے ، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے کاروائی کیلئے ذاہد اقبال خان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارکوٹکس کنٹرول اور ناصر اقبال خان سرکل آفیسر ملاکنڈ ریجن کے ساتھ لائحہ عمل طے کرنے کے بعد شوکت علی SHO تھانہ ایکسائز سوات اور عظمت خان سب انسپکٹر و دیگر نفری اور جمیل بابر سب انسپکٹر انچارج EIB موبائل سکواڈ بمعہ سکواڈ نفری اور ناصر امیر سب انسپکٹر انچارج EIB موبائل سکواڈ بمعہ دیگر سکواڈ نفری کو الرٹ کر کے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی گئ۔
شوکت علی SHO تھانہ سوات اور عظمت سب انسپکٹر نے بمعہ دیگر نفری دوران نزد ریور سوات ہوٹل پارڑئی دم روڈ پر 3 منشیات سمگلروں جوکہ پیدل روڈ کنارے آرہےتھے اور ہر ایک کے ہاتھوں میں بوری تھی، کو قابو کر کے تینوں بوریوں سے دوران تلاشی 37200 گرام (37.2 کلو گرام) اعلی کوالٹی چرس برآمد کی، تینوں ملزمان کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز سوات ملاکنڈ ریجن میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ابتدائی تفتیش میں ملزمان کی نشاندہی پر چوتھا ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے ۔