آج کی خبریںسوات کی خبریں
بائی پاس کے قریب دو نوجوان دریائے سوات میں ڈوب گئے، ایک کی لاش برآمد
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ بائی پاس کے قریب دریائے سوات میں دو نوجوان ڈوب گئے، ریسکیو 1122 ٹیم نے جائے وقوعہ پہنچ کر دریا میں تلاش شروع کردی، آپریشن کے دوران ایک نوجوان گوہر کی لاش برآمد کرلی گئی جبکہ لیاقت نامی نوجوان کی تلاش تا حال جاری ہے ۔ ریسکیو کے مطابق گوہر نامی نوجوان کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ ریسکیو غوطہ خور دوسرے نوجوان کی لاش کو تلاش رہے ہیں۔