آج کی خبریںسوات کی خبریں

بار اور بنچ عوام کو سستے انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں،جسٹس محمد ابراہیم خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:08فروری2018)پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ جسٹس محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ اعلیٰ جوڈیشری کی جدوجہد ہے کہ وکلاء کے تمام مشکلات مل بیٹھ کر حل کریں ، بار اور بینچ لازم اور ملزوم جو ملکر عوام کو سستے انصاف کی پوری فراہمی میں بھر پور کردار ادا کریں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بروز جمعرات سوات بار میں ویٹنگ شیڈ کے سنگ بنیاد کے موقع پر سوات بار ایسو سی ایشن کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس، موقع پر جسٹس اشتیاق ابراہیم ، جسٹس ناصر محفوظ ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوات ظفر اقبال ، ڈی پی او سوات واحد محمود خان ، خیبر پختونخوا بار کونسل کے ممبر سعید خان ایڈوکیٹ ، حق نوا ز ایڈوکیٹ بھی موجود تھے ، سٹیج سیکرٹر کے فرائض سوات بار ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری امجد حسین ایڈوکیٹ نے ادا کی ، اس موقع پر سوات بار ایسو سی ایشن کے صدر مجاہد فاروق ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہم چیف جسٹس پشار ہائی کورٹ کے انتہائی مشکور ہے کہ انہوں نے ہمارے نشاندہی پر ویٹنگ شیڈ منظور کردیا اسی طرح ہمارے دوسرے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کردیئے ہیں جس پر ہم تمام عدالتی افسران کے بے حد مشکور ہے انہوں نے کہا کہ ہم وکلاء کے طرف سے اعلیٰ عدلیہ افسران کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ وکلاء کے طرف سے مقدمات کوجلد ازجلد فیصلہ کرنے میں بھر پور تعاون ہوگا تاکہ عوام کے مشکلات ختم ہوں اور مقدمات کا جلد سے جلد تصفیہ ہوں ، جسٹس محمد ابراہیم خان نے کہا کہ وکلاء سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ مقدمات کو جلد ازجلد فیصلے میں عدالت کی افسران سے تعاون کرکے تاکہ مقدمات جلد نمٹائیں جائے ، انہوں نے کہا کہ عوام کو سستہ انصاف فراہمی میں وکلاء کا اہم کردار ہے ، اس سے عوام کو فائدہ اور مقدمات کی جلد فیصلے ہونے پر اداراوں پر عوام کا اعتماد ہوگا، بینچ اور بار لازم و ملزوم ہے ، انہوں نے کہا کہ وکلاء عوام کو درپیش مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ وکلاء اطمینان کے ساتھ مقدمات کی پیر وی کرسکیں ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button