آج کی خبریںسوات کی خبریں
بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس،اعجازخان نے دیگر سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ درخواست دائر کردی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام )بجلی بلوں میں ایف پی اے نامی ٹیکسسز کے خلاف جے یو آئی ضلع سوات کے ترجمان اعجاز خان نے دیگر سیاسی رہنماوٴں کے ہمراہ کنزیومر کورٹ ضلع سوات میں پٹیشن دائر کردی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کی املاک، جان و مال کی حفاظت ہر محاذ پر کرتے رہیں گے۔ کسی بھی عوام دشمن پالسی کو جبرًا عوام پر مسلط کرنے کہ خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنے عوام کو تنہاء نہیں چوڑینگے اور عدالتی فیصلہ آنے کے بعد اگلے لائحہ عمل پر غور کریں گے۔