بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، عوام کی چیخیں نکل گئیں
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے سے تجاوز کرگیا، بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کو رُلنے پر مجبور کردیا۔کاروباری مراکز متاثر، کارخانے بند جبکہ گھریلوں صارفین کی چیخیں نکل گئی۔ ملک بھر کی طرح سوات میں بھی بدترین اور ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور لوڈشیڈنگ کا یہ دورانیہ 16گھنٹوں سے تجاوز کرگیا ہے۔ ہر ایک گھنٹہ بعد دو گھنٹے کے لئے بجلی بند کردی جاتی ہے جس کے حساب سے صارفین کو 24 گھنٹے میں صرف8 گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے جبکہ بعض اوقات یہ دورانیہ18گھنٹے تک پہنچ جاتا ہے۔ بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ نے جہاں ایک طرف کاروباری طبقہ کو شدید متاثر کیا ہے وہی دوسری جانب مختلف کارخانے بھی بند ہو گئے ہیں جو بجلی کے ذریعے چلتے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حالیہ لوڈشیدنگ نے ان کی چیخیں نکال دی ہے ایک طرف گرمی کی شدید لہر اور دوسری جانب لوڈشیڈنگ نے اُن کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہے۔ لوگوں نے حکومت وقت اور متعلقہ اداروں سے لوڈ شیڈنگ میں کمی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔