آج کی خبریںسوات کی خبریں
بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس، سپین خان کا احتجاجی مظاہرہ
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سابقہ کونسلر و سماجی شخصیت ظفر حیات سپین خان نے بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس کے خلاف نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں کثیر تعداد میں لوگ شریک ہوئے، مظاہرے سے خطاب میں سپین خان نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس نے لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے، خرچ کی گئی بجلی کے بل سے زیادہ اُس میں اضافی ٹیکس ڈالا جاتا ہے جسے فیول ایڈجسمنٹ ٹیکس کا نام دیا گیا ہے۔ یہ عوام کے ساتھ سراسر نا انصافی اور ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں نے بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس پر آنکھیں بند کردی ہے اور تمام بوجھ عوام پر ڈالا گیا ہے۔ انہوں نے محکمہ واپڈا اور وفاقی حکومت سے بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر انہوں نے شدید احتجاج کی دھمکی دی ہے ۔