آج کی خبریںسوات کی خبریں

بحرین،مانکیال میں خسرہ کی وباء،محکمہ صحت کی ٹیم متاثرہ علاقے پہنچ گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام : یکم اپریل 2018) سوات کے سیاحتی وادی مانکیال میں خسرہ کی وباء پھوٹنے کے بعد محکمہ صحت کی ٹیمیں وادی پہنچ گئی ، محکمہ صحت نے وادی میں بچوں کو خسرے کے ٹیکے پلانا شروع کردیئے ہیں، جس کی تصدیق تحصیل ناظم حبیب اللہ ثاقب نے بھی کردی ہے، تحصیل ناظم کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیم کے پہنچنے سے پہلے چاربچوں کی موت ہو چکی تھی جبکہ تیرہ بچے اس سے متاثر تھے، تاہم میڈیکل ٹیم کے پہنچنے کے بعد علاقہ میں بچوں کوویکسین پلائی جارہی ہے جس سے وباء پر کنٹرول پایا جا چکا ہے، محکمہ صحت سوات کے مطابق میڈیکل ٹیم علاقہ میں اس وقت تک رہے گی جب تک وباء کا خاتمہ نہیں ہو جا تا ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button