آج کی خبریںسوات کی خبریں
بحرین میں دو سیاح دریائے سوات میں ڈوب گئے ، امدادی سرگرمیاں جاری
سوات(زما سوات نیوز)سوات کے سیاحتی مقام بحرین میں دو سیاح دریائے سوات میں گر کر ڈوب گئے ، پولیس سٹیشن بحرین کے مطابق کراچی سے ائے ہویے سیاحوں کی فیملی دریا کے قریب بیٹھے تھے کہ اچانک ایک لڑکی کی پاوں دریامیں گر گئی ، جس کو بچھانے کیلئے ان کے والد نے بھی دریا میں چھلانگ لگا دی ، دریائے سوات کے ٹھنڈی پانی میں دونوں ڈوب گئے ، پولیس اور مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کی اور مدین کے مقام پر دونوں کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ،پولیس نے دونوں کی لاشیں مدین سول ہسپتال منتقل کی ہے