بحرین میں سیلاب کی تباہی کے اعدادوشمار جاری،11 سومکانات سمیت 52ہوٹل دریا برد ہوئے
سوات(زما سوات ڈاٹ کام )انتظامیہ نے بحرین کے تباہی کے اعداد و شمار جاری کر دئے؛ 1100مکانات سمیت 52ہوٹل اور 30,رابطہ پل سیلابی ریلے میں تباہ؛ اربوں روپے کا نقصان؛بحرین کالام روڈ کی بحالی والین ترجیح ہے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جاری ہے؛ رابطے بحال کرنے کیلئے 20مقامات پر چیئر لفٹ لگائے جا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر بحرین اسحاق احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب میں بحرین 600گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ پانچ سو کو جذوی نقصان پہنچا؛ 52ہوٹل؛ 30رابطہ پل؛24مقامات پر روڈ؛ 400دکانیں اور 38بجلی کے پول تباہ ہونے سمیت دیگر املاک کو نقصان پہنچا ہے جس کی فوری اسسمنٹ کی گئی ہے پہلے مرحلے میں متاثرین کی مدد اور بحالی کے کاموں کے بعد ان کے معاوضے کیلئے کام کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں سیلاب کے 24گھنٹوں میں 9کلو میٹر روڈ بحال کیا گیا جبکہ بحرین روڈ کو بھی بحال کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کالام روڈ کی بحالی پر انتظامیہ، ایف ڈبلیو او،این ایچ اے اور انجیئرنگ کور مشترکہ طور پر کام کر رہی ہے اور انشاء اللہ اگلے ہفتے تک اسکو بحال کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں کا رابطہ بحال کر نے کیلئے 20چیر لفٹ بحرین پہنچ گئے ہیں جن میں تین جو لگا دیا گیا ہے جبکہ مزید علاقوں میں جلد لگائے جاینگے جبکہ متاثرین کیلئے سات مقامات پر ریلیف کیمپ لگائیں گئے ہیں جہاں پر متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔