سوات کی خبریں
بریکوٹ بازار میں ٹیکس کے خلاف تاجر برادری کا احتجاجی مظاہرہ ، دکانداروں کا ٹیکس کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال
بریکوٹ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 26 نومبر 2018ء)سوات کی تحصیل بریکوٹ کے بازار میں ٹیکس کے خلاف تاجر برادری کا احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین کا ٹیکس کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بازار صدر معراج الدین و دیگر نے کہا کہ ہم تاجر برادری کسی صورت میں ٹیکس کے نفاذ کو تیار نہیں ، کیونکہ ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے جو بھی ٹیکس وصول کررہے ہیں یہ غیر قانونی ہے ، ضلع سوا ت کے عوام مخدوش صورتحال اور بعد میں زلزلہ اور سیلاب سے نہایت متاثر ہوئے ہیں لہٰذا تاجر برادری مزید ٹیکس دینے کے لئے تیار نہیں اور نہ ہی عوام ٹیکس برداشت کرسکتے ہیں۔