آج کی خبریںسوات کی خبریں

بریکوٹ: موٹر سائیکل اور موٹر کار میں تصادم، تین افراد زخمی

سوات، بریکوٹ: علاقے ناگوہا میں موٹر سائیکل اور موٹر کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ زخمی ہونے والوں میں احسان اللہ، مصطفیٰ اور شاہ نور شامل ہیں، جنہیں موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو سول ہسپتال بریکوٹ منتقل کر دیا، جہاں انہیں مزید طبی امداد دی جا رہی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button