آج کی خبریںسوات کی خبریں

بریکوٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) تحصیل بریکوٹ میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے لئے جائزہ اجلاس، وزیر ہاؤسنگ خیبرپختونخوا ڈاکٹر امجد علی کی زیر صدارت بریکوٹ سوات میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحصیل بریکوٹ میں جاری اور نئے منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور منصوبوں میں حائل رکاوٹوں، فنڈ کی فراہمی اور پیچیدگیوں پر غوروغوض کیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ، ایکسین محکمہ پبلک ہیلتھ، سی اینڈ ڈبلیو، ایریگیشن، سب ڈویژنل آفیسر واپڈا، تحصیل میونسپل آفیسر اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں متعلقہ حکام نے وزیرِ ہاؤسنگ کو صاف پانی کی فراہمی کے آبنوشی منصوبوں، صحت عامہ کے لئے صحت مراکز کی بہتری، بہتر زراعت کے لئے ایریگیشن منصوبوں، گاؤں گاؤں روڈ انفراسٹرکچر منصوبوں، گھر گھر بجلی کی سپلائی کے منصوبوں اور تحصیل بریکوٹ کی صفائی و ستھرائی کے لئے تحصیل بیوٹیفیکیشن منصوبے میں پیشرفت پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ بیشتر منصوبوں پر تیزی سے کام ہورہا ہے جبکہ بعض منصوبوں میں مسائل کی وجہ سے سست روی دیکھی گئی ہے۔ اسی طرح اجلاس میں بتایا گیا کہ تحصیل بریکوٹ کی صفائی و ستھرائی کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کام ہورہا ہے جبکہ بیوٹیفیکیشن منصوبے پر بھی کام رواں دواں ہے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ منصوبوں میں برقت پیشرفت یقینی بنائی جائے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ باقاعدگی سے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لے رہے ہیں اور یہ سلسلہ مزید تیز کیا جارہا ہے۔ وزیر ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ منصوبوں پر پیشرفت اور معیار کا جائزہ لینے کے لئے وہ سائٹ ویزٹ بھی کریں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button