آج کی خبریںسوات کی خبریں
بریکوٹ: پولیس نے 100 لیٹر ضبط شدہ شراب تلف کر دی

ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ سید محمد ثاقب کی نگرانی میں پولیس نے 100 لیٹر ضبط شدہ شراب تلف کر دی۔
یہ شراب مختلف مقدمات میں بطور کیس پراپرٹی ضبط کی گئی تھی اور گزشتہ چند ماہ سے پولیس کی تحویل میں تھی۔ اسے تحصیل بریکوٹ کے علاقے غالیگے میں ایس ایچ او تھانہ غالیگے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کی موجودگی میں تلف کیا گیا۔