آج کی خبریںسوات کی خبریں

بشام میں ٹریفک حادثہ: دو کسٹم اہلکار شدید زخمی، گاڑی سے دو ہزار موبائل فون برآمد

بشام (زما سوات) کوہستان کے علاقے بشام کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں دو کسٹم اہلکار شدید زخمی ہو گئے، جبکہ گاڑی سے تقریباً دو ہزار قیمتی موبائل فون برآمد کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق، کسٹم اپریزر نظام اور یو ڈی سی ابوبکر، جو سوست پورٹ سے عید منانے اپنے گھروں جا رہے تھے، کی گاڑی بشام کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے کے نتیجے میں دونوں اہلکار شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حادثے کے بعد گاڑی سے بڑی تعداد میں موبائل فون برآمد ہوئے، جو مبینہ طور پر سوست کسٹم میں ضبط شدہ تھے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button